اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

6 ستمبر 2021

1:30:07 PM
1177254

جنگ یمن کے مجرم کا ایران پر الزام عائد

جنگ یمن کے آغاز سے اب تک جارح ممالک کو اسلحہ فراہم کرنے والے برطانیہ نے تہران پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف ہونے والے حملوں میں یمنی فورسز کی مدد کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اتوار کی شب ایک ٹوئیٹ میں ایران پر یہ الزام لگایا ایران سعودی عرب کے خلاف حملوں میں یمنی فورسز کی مدد کر رہا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ برطانیہ سعودی عرب پر ہونے والے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

عجیب بات یہ کہ ڈامینک راب نے اپنے ٹوئیٹ میں گزشتہ قریب سات برسوں سے یمن کے خلاف جاری سعودی جارحیت کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ جس میں اب تک براہ راست طور پر دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والی المناک صورتحال کے باعث لاکھوں یمنی باشندے اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ لاکھوں دیگر یمنی باشندوں کی زندگیاں خطرے میں پڑی ہوئی ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بیماروں اور بچوں کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کا شمار یمن کے خلاف مصروف جارحیت ممالک کے اصل حامیوں میں ہوتا ہے جو مستقل بنیادوں پر جارح سعودی اتحاد کو اسلحہ فروخت کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یہ اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے چند بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲