اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

4 ستمبر 2021

2:51:10 PM
1176576

افغانستان کے موجودہ حالات امریکہ اور نیٹو کی شکست کی ترجمانی

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات امریکہ اور نیٹو کی شکست و ناتوانی کے ترجمان ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہاں امریکہ اور نیٹو، نہ صرف شکست سے دوچار ہوئے ہیں بلکہ وہ اس ملک کے لئے کوئی کارگر منصوبہ تیار کرنے میں بھی ناتواں رہے ہیں۔

روس کی اس ترجمان نے کہا کہ بڑی طاقت بننے کا امریکی بھرم ٹوٹ چکا ہے اور اسے اور نیٹو کو افغانستان سے ذلت کے ساتھ فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے تسلط اور اس ملک سے امریکی اور نیٹو کے فوجیوں کی عجلت میں واپسی، اس ملک میں بہت سے مسائل و مشکلات پیدا ہونے کا باعث بنی ہے جس کی بنا پر خود مغربی ملکوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان سے ایسی حالت میں پسپائی اختیار کی ہے کہ اس ملک پر اس کے بیس سالہ تسلط کے دوران نہ صرف افغانستان کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے بلکہ اس ملک میں دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار و اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ بھی ہوا ہے اور اسی کے نتیجے میں افغانستان کے مختلف علاقے بدامنی و عدم استحکام کا شکار رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲