اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

4 ستمبر 2021

6:56:41 AM
1176400

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے خلاف بےبنیاد ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں: علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

جامعہ مدینہ العلم اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے آج اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں شیعوں کے خلاف کیا سازش تیار ہو رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجمع اہلبیت پاکستان اسلام آباد کے مسئول اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رابطہ سیکریٹری اور جامعہ مدینہ العلم اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے آج اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں شیعوں کے خلاف کیا سازش تیار ہو رہی ہے۔ 30 اگست 2021 کو ایک کانفرنس منعقد کی جاتی ہے جس میں روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد کا سرکاری خطیب بھی بیٹھے تھے اور وہاں پر شیعہ عقائد قرآنیہ کی توہین کی گئی ہے لیکن اس پر ان کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا یہ دہشت گردانہ کانفرنس اہل تشیع کی تکفیر کیلئے منعقد کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انکا مزید کہنا تھا ملک بھر اپنی مجالس میں لوگوں کو اتحاد وحدت کی دعوت دینے والے ایک مخلص اور پاکستانی عالم دین جناب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے خلاف ایف آئی آر وہ بھی تکفیریوں کی مدعیت میں ناقابل قبول حرکت ہے ۔علامہ صاحب کی پچھلے دنوں شھید عون نقوی کی برسی کی تقریر لے لیں جس میں وزیر داخلہ جناب شیخ رشید صاحب موجود تھے انہوں نے ان کی گفتگو کو سراہا اور اچھے کلمات ادا کیے خود مولانا نے بھی ہمیشہ جوڑنے کی بات کی ہے پاکستان کے مفاد میں ہر جگہ بات کی ایسے افراد کے خلاف ایسی گھناونی شازشیں قابل مذمت ہے جس پر اہل اقتدار سنجیدگی سے اقدامات کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا آج ولایت امیرالمومنین علیہ السلام اور عزاداری مظلوم کربلا کے خلاف گھناؤنی سازش تیار کی گئی- اس وقت اس کا مقابلہ کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ ان سب دہشت گردوں کے خلاف جو آپ پر ایف آئی آرز میں مدعی ہیں انکو نامزد کرکے توہین مذہب کی ہی ایف آئی آرز ان پر درج کروائیں یہ بہت بڑی سازش ہے آپ دیکھ لیں اس بار توہین مذہب کی ایف آئی آرز میں پولیس خود مدعی نہیں بنی بلکہ ہر جگہ دہشت گرد کالعدم جماعتوں کے کارکن سامنے آئے چکوال میں بھی یہی وجوہات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲