اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

31 اگست 2021

1:58:51 PM
1175224

سلامتی کونسل کی قرارداد میں روس کی تشویش کو نظرانداز کئے جانے پر ماسکو کا احتجاج

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کی حمایت نہیں کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویسلے نبنزیا نے منگل کے روز کہا ہے کہ ان کے ملک نے افغانستان کے بارے میں قرارداد کے مسودے پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے سرمائے منجمد کئے جانے کی صورت میں اس اقدام کے منفی نتائج برآمد ہونے سے متعلق ماسکو کے نظریات کو نظرانداز کر دیا گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اس بات پر افسوس ہے کہ روس اور چین نے افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کو ووٹ دینے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں تیرہ ملکوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تاہم روس اور چیں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲