اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعہ

27 اگست 2021

7:00:40 PM
1173913

لندن میں ملکہ برطانیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لندن میں معدوم بغاوت کے مظاہرین نے ملکہ برطانیہ کے محل بکنگھم پیلیس کے سامنے کافی ہنگامہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق یہ لوگ جانوروں کے شکار کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر "رائل بلڈ باتھ " کی عبارت لکھی ہوئی تھی ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے بکنگھم پیلس سے کے سامنے وکٹوریہ میموریل میں توڑ پھوڑ کی اور افرا تفری مچادی ۔
مظاہرین کے ترجمان نے نے اس موقع پر کہا کہ کراؤن اسٹیٹ مالک کی ملکہ برطانیہ ہیں اور زمین کو جانوروں کے شکار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سے ہر سال لاکھوں جانور وں کی موت ہوجاتی ہے اور ماحول حیات تباہ ہورہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یہ سلسلہ روکنے کے لئے انصاف اور ہمدردی پر مبنی نیا نظام لانے کی ضرورت ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں معدوم بغاوت کے مظاہرین پلانٹ بیسڈ فوڈ سسٹم کے لئے مہم چلارہے ہیں ۔ انھوں نے دو ہفتے سے سول نافرمانی کی مہم شروع کررکھی ہے ۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے خلاف مظاہروں کا یہ سلسلہ شہزادہ چارلیس کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کارروائی کے لئے نکالی جانے والی ایک ریلی کے بعد شروع ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲