اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

14 اگست 2021

12:05:06 PM
1169405

برطانیہ ایران سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش میں

نائب ایرانی وزیرخارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے 40 سال سے زائد عرصے کا قرضہ دینے کے بجائے ایران سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس کوشش میں ہے کہ ایران کے قرضے جسے 40 سال سے زائد کاعرصہ ہو گیا ہے اسے دینے کے بجائے ایران سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش میں ہے تاہم اسے معلوم ہونا چاہئیے کہ اسے اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری کی گرفتاری کو جسے جاسوسی کے الزام میں ایران نے گرفتار کیا ہے غلط قرار دیتے ہوئے اس کی اور اسی طرح ایران و برطانیہ کی ڈبل نیشنلٹی رکھنے والے دیگر قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نازنین زاغری جاسوسی کے الزام میں 2017 سے ایران کی جیل میں قید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲