اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

13 جولائی 2021

6:19:04 AM
1159782

بوسنیا اور ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ نے ایران کی حمایت کی قدردانی کی

اس ملاقات کے دوران ، بوسنیا کے وزیر خارجہ نے ملک کے مسائل کو حل کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے نمائندے نے سربرینیکا قتل عام کی برسی کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران بوسنیا اور ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران ، بوسنیا کے وزیر خارجہ نے ملک کے مسائل کو حل کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور سربرینیکا قتل عام کی برسی کے موقع پر بھیجے جانے والے ایک وفد کو بوسنیا اور ہرزیگووینا کے تئیں ایران کی ہمدردیوں کو سراہا۔
ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کے نمائندے نے بوسنیا کے وزیر خارجہ کو ایران دورے کی دعوت دی اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر کی افتتاحی تقریب میں بوسنیا کے اعلیٰ عہدیداروں کو شرکت کی دعوت بھی دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲