اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

10 جولائی 2021

2:04:00 PM
1158858

لندن میں صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ کے سیکڑوں طلبا اور نوجوانوں نے لندن میں اجتماع کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے جمعے کی شام لندن یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کیا اور دیگر یونیورسٹیوں کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔ اس مظاہرے میں بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے بائیکاٹ اور اس غاصب حکومت کے مقابلے میں عوامی تحریک کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم بھی لہرائے، غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ لندن میں اب تک بارہا صیہونیت مخالف مظاہرے کئے جا چکے ہیں جن میں مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم بند کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲