اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

6 جولائی 2021

1:15:54 PM
1157470

روسی طیارہ اپنے مسافروں سمیت لاپتہ ہو گیا

روسی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ روس کے مشرق بعید میں اٹھائیس مسافروں کا حامل ایک طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی وزارت برائے ہنگامی امور و حادثات نے اعلان کیا ہے کہ انتونوف ای این چھبیس، قسم کا یہ مسافر طیارہ عملے کے افراد سمیت اٹھائیس مسافروں کے ساتھ جزیرہ نمائے کامچٹکا میں لا پتہ ہو گیا۔ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ یہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز بھرتے ہی اس طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جبکہ پرواز سے قبل کئے جانے والے معائنے کے مطابق اس طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔

اس طیارے میں عملے کے چھے افراد اور بائیس مسافر سوار تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جہاز کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲