اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
منگل

29 جون 2021

1:09:08 PM
1155165

نابالغ بچے عیسائی پادریوں کے جنسی استحصال کا شکار

پولینڈ کے ایک کیتھولک چرچ نے انکشاف کیا ہے کہ دوہزار اٹھارہ سے دو ہزار بیس کے دوران دوسو بانوے پادری (نما) شیطان ساڑھے تین سو سے زائد بچوں کا جنسی استحصال کر چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نیوز کے مطابق پولینڈ کے ایک کیتھولک چرچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران تین سو اڑسٹھ نابالغ لڑکے اور لڑکیاں دوسو بانوے پادریوں کی ہوس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے کہ ویٹیکن اس قسم کے معاملات اور انکے سلسلے میں پولینڈ میں چرچوں کے ذمہ داران کی بے توجہی کے بارے میں تحقیقات میں مصروف ہے۔ حال ہی میں ویٹیکن نے ان معاملات پر نوٹس لیتے ہوئے پولینڈ کے کئی بشپس کو مذکورہ مسائل پر بے توجہی برتنے کے جرم میں انکے منصب سے معزول کیا ہے۔

پولینڈ کے کیتھولک چرچ کے بارے میں منظر عام پر آنے والی پہلی رپورٹ کے مطابق انیس و نوے سے دوہزار اٹھارہ کے درمیان چھے سو پچیس کمسن بچے تین سو تراسی پادریوں کے جنسی استحصال کا شکار ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران ویٹیکن کو پادریوں اور بشپوں کے جنسی اور غیر اخلاقی اقدامات کا سامنا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲