اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

19 جون 2021

7:46:00 AM
1151714

تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی رہی: اسکول کی لڑکی کا صدر میکرون سے سوال

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ایک بار پھر ہزیمت اٹھانی پڑ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکول کے دورے کے موقع پر اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اسکول طالبہ نے ان سے پوچھ لیا کہ تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی ہے۔

فرانسیسی اخبار ’’لی فیگارو‘‘کے مطابق گزشتہ روز جب صدر میکرون بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے تو براہ راست نشریات کے دوران طالبہ نے سوال پوچھا کہ " جناب صدر آپ تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے"۔

اس موقع صدر نے ایمانوئیل میکرون نے اس اچانک اور غیر متوقع سوال پر تحمل سے کام لیتے ہوئے بچی کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا اور جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں البتہ تھپڑ مارنا کوئی تفریحی عمل نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہوتی ہے، کسی کو بھی اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا یہاں تک کہ اسکول کے گراؤںڈ میں بھی یہ اچھا عمل نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ اچھا آدمی نہیں تھا۔