اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

14 جون 2021

1:28:01 PM
1150521

پاپ نے بحیرہ روم کو یورپ کا سب سے بڑا قبرستان قرار دے دیا

پناہگزینوں کے بحران کے پیش نظر پاپ نے بحیرہ روم کو یورپ کا سب سے بڑا قبرستان قرار دیدیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس نے ویٹکن میں اپنے ہفتے وار خطاب کے دوران کہا ہے کہ بحیرہ روم یورپ کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے۔

پاپ فرانسس نے اپنے خطاب میں چھوٹی کشتیوں اور غیر محفوظ لانچوں کے ذریعے دوران سفر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے بارے گفتکو کرتے ہوئے بحیرہ روم کو یورپ کے ایک بڑے قبرستان سے تعبیر کیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 670 تارکین وطن یورپ جانے کے دوران بحیرہ روم کے مرکزی ساحلی علاقوں میں اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲