اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

9 جون 2021

12:43:15 PM
1148929

آکسفورڈ یونیورسٹی سے ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹانے کے حق میں طلبا کا ووٹ

آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبا نے کامن روم سے ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے میگڈالن کالج میں گریجویشن کے طلبا کے کامن روم کی دیوار پر لگی ملکہ برطانیہ "ایلزبتھ دوم" کی جوانی کی تصویر ہٹانے کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی جس میں طلبا کی اکثریت نے اسے ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹانے کے حامی طلبا کا کہنا ہے کہ ملکہ کی تصویر نوآبادیاتی دور کی یادگار ہے جو کہ یہاں پڑھنے والے کئی طلبا کے لیے ناپسندیدہ اور غیر مناسب ہوسکتی ہے۔

طلبا کی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکہ کی تصویر کی جگہ کوئی شاہکار تصویر یا کسی متاثر کن شخصیت کی تصویر لگائی جائے گی جب کہ آئندہ سے کسی شاہی خاندان کے فرد کی تصویر لگانے سے قبل ووٹنگ کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲