اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

8 جون 2021

10:46:23 AM
1148677

یورپ میں اسلاموفوبیا اور اینٹی سیمیٹزم میں اضافہ: سابق رکن یورپین پارلیمنٹ

اقدار کی سیاست کی بجائے پاپولر نظریات پر سیاست قوموں کے اندرونی اتحاد میں دراڑیں پیدا کر رہی ہے، یہ بات یورپین یونین کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سابق رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا ہے کہ اقدار کی سیاست کی بجائے پاپولر نظریات پر سیاست قوموں کے اندرونی اتحاد میں دراڑیں پیدا کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ یورپ اور برطانیہ میں اسلاموفوبیا اور مخالفانہ تعصبات (اینٹی سیمیٹزم) میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’یورپ اور برطانیہ میں بڑھتے ہوئے مخاصمانہ تعصبات اور اس کی وجوہات‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ یورپ میں شدت پسندانہ خیالات میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ دائیں بازو کی جانب سے ہے۔ سجاد کریم نے کہا کہ اسی وجہ سے سماج میں اینٹی سیمیٹزم اور اسلاموفوبیا میں اضافہ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے جو تمام یورپی ممالک میں رہنے والوں کے لیے تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اضافے کی ایک اہم وجہ ان فار رائٹ گروپوں کا زیادہ فعال ہونا اور حکام کا ان کی صحیح جانچ پڑتال نہ کر کے ان کی راہ میں مزاحمت نہ کرنا ہے۔

ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ان مسائل کا سامنا کرنے کی بجائے انہیں چٹائی کے نیچے دھکیل کر چھپا دیا جائے، اسی کے باعث اب ہماری سوسائٹی میں دراڑیں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲