اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

2 جون 2021

10:10:21 AM
1146759

امام خمینی کی برسی پر رہبر انقلاب اسلامی عالم اسلام سے خطاب کریں گے

رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر جمعہ 4 جون کو ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو جمعہ 4 جون کو ایران کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے ، پاکستان کے وقت کے مطابق 11:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ 4 جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی ہے ۔ البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بھی برسی کے پروگرام کورونا ایس او پیز کے دائرے میں انجام پا رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲