اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

24 مئی 2021

9:13:32 PM
1144005

فلسطینی رہنماؤں کے مراسلوں کا رہبر انقلاب اسلامی نے جواب دیا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطینی عوام کے لئے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ارض مقدس غاصبوں کے وجود سے پاک ہو کر رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ اور تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ کے مراسلوں کے جواب میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمارے دل جنگ اور جدوجہد کے میدانوں میں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ حتمی اور فیصلہ کن فتح و کامیابی کا مشاہدہ کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خط کے جواب میں فرمایا کہ آپ کی جنگ ظلم، کفر اور سامراج کے خلاف استقامت ہے اور مشیت الہی سے فتح سے ہمکنار ہو گی اور سرزمین مقدس غاصبوں کے وجود سے پاک ہو کر رہے گی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے تحریک جہاد اسلامی کے رہنما زیاد النخالہ کے خط کے جواب میں فرمایا کہ فلسطینی بھائیوں کے عظیم جہاد (اور نتیجتاً) کامیابی نے دنیا بھر میں آپ کے چاہنے والوں کی نگاہوں کو روشنی عطا کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مجاہدت کے میدانوں میں ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی کامیابی کے تسلسل کے لیے مستقل د‏عا گو ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲