اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

24 مئی 2021

6:18:48 AM
1143715

رہبر انقلاب اسلامی سے اراکین پارلیمنٹ کی جمعرات کو ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان محمد حسین فرہنگی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے جمعرات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان نے انتظامی کمیٹی کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ انتظامی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آئے گا اور جمعرات کے دن گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲