اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

17 مئی 2021

11:11:48 AM
1141795

یورپی ملکوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے، حکومتوں کی مظاہرین کے خلاف کاروائیاں

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت کے درمیان ہزاروں جرمن شہریوں نے حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر عائد پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے دارالحکومت برلن کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس اور جرمنی سمیت بعض یورپی ملکوں کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر لگائی جانے والی پابندیوں کے باوجود، ان ملکوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے جاری ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے گونج رہے ہیں۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت کے درمیان ہزاروں جرمن شہریوں نے حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر عائد پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے دارالحکومت برلن کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے، اسرائیل کا پرچم جلایا اور تحریک انتفاضہ کی علامت کے طور پر پتھر پھینکتے ہوئے، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر آنسوگیس کے گولے پھینکے، مرچوں کا اسپرے کیا اور کم سے کم ساٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ادھر فرانس میں بھی حکومت کی جانب سے اسرائیل مخالف مظاہروں پر سرکاری سطح پر پابندی کے اعلان کے باوجود پانچ ہزار کے قریب انصاف پسند لوگوں نے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر مارچ کرکے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اعلان کیا۔

حکومت فرانس نے ظالم صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے کے جرم میں، تین سو ساٹھ افراد پر جرمانہ عائد کرنے، پیتالیس کو گرفتار کرنے اور چھے مظاہرین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح کے مظاہرے دیگر یورپی ملکوں میں بھی کئے گئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲