اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

15 مئی 2021

3:21:14 PM
1141186

ڈنمارک فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ، پولیس کا مظاہرین پر حملہ

ڈنمارک پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر کے فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کو کچل دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ ہو رہا تھا تاہم پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین بالخصوص خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچا۔

تین مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈنمارک کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا چار ہزار شہریوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے میں شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲