اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

14 مئی 2021

2:50:50 PM
1140802

جرمنی اپنی سرزمین میں اسرائیل مخالف مظاہروں کو برداشت نہیں کرے گا: مرکل

فرانس کے بعد ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان نے کہا کہ حکومت فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل مخالف مظاہروں کو برداشت نہیں کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "انجیلا مرکل" کے ترجمان "اسٹیفن سیبرٹ" نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں کسی قسم کے احتجاج کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
حالیہ دنوں میں اسرائیلی جارحیت اور بچوں کے قتل کے بارے میں انہوں نے متنبہ کیا کہ مرکل حکومت جرمنی کی سرزمین پر صہیونی مخالف مظاہروں کو برداشت نہیں کرے گی۔
بدھ کے روز جرمن حکومت نے بھی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ بلاجواز ہیں۔
انہوں نے صہیونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو اپنا جائز دفاع قرار دیا اور دعوی کیا کہ "اسرائیل کو حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق ہے۔"
اس سے قبل ، فرانسیسی حکومت نے فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کردی تھی ، جو ہفتے کے روز طے شدہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲