اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

13 مئی 2021

9:46:21 AM
1140426

اہل البیت(ع) ایسوسی ایشن پرتگال کی جانب سے عید پیغام

بیان میں اس موقع پر فلسطین، یمن، شام، کشمیر اور افغانستان میں عالمی استکبار کے ظلم کی چکی میں پسنے والے مسلمانوں کو یاد کیا گیا ہے اور ان کے لیے اس ظلم و ستم سے نجات کی دعا کی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل البیت(ع) عالمی اسمبلی سے منسلک اہل بیت(ع) ایسوسی ایشن پرتگال نے عید فطر کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ماہ مبارک میں انجام پانے والی اطاعت اور بندگی کے قبول ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
بیان میں اس موقع پر فلسطین، یمن، شام، کشمیر اور افغانستان میں عالمی استکبار کے ظلم کی چکی میں پسنے والے مسلمانوں کو یاد کیا گیا ہے اور ان کے لیے اس ظلم و ستم سے نجات کی دعا کی گئی ہے۔
بیان میں عالم اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مذکورہ ممالک میں ہونے والے غیر انسانی جرائم کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور مسلمانوں کو بیدار ہونے اور اپنا تحفظ خود کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

...........

242