اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

13 مئی 2021

9:46:19 AM
1140425

ادارہ امامیہ قرآت کالج کی جانب سے آنلاین بین الاقوامی محفل قرآن کا انعقاد

لندن، پاکستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے قاریان قرآن نے اس نورانی محفل میں شرکت کر کے سامعین اور ناظرین حضرات کے دلوں کو منور کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل البیت(ع) ایسوسی ایشن پرتگال کے تعاون سے ادارہ امامیہ قرأت کالج لاہور نے آنلاین سالانہ بین الاقوامی محفل قرآن کریم کا اہتمام کرنے کی سعادت حاصل کی جس میں کئی ممالک کے قاریوں نے شرکت کی۔
لندن، پاکستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے قاریان قرآن نے اس نورانی محفل میں شرکت کر کے سامعین اور ناظرین حضرات کے دلوں کو منور کیا۔
بین الاقوامی آنلاین محفل قرآن میں عالمی شہرت یافتہ قاری ڈاکٹر علیزادہ، قاری وجاہت، قاری رفعت عباس، قاری سید لیق بخاری نے اپنی اپنی خوبصورت آوازوں میں قرآن کریم کی تلاوت کی۔
اس محفل میں قاری ارشد حسین، قاری سید مبشر عباس، قاری سعید نوری اور قاری ذکر اللہ شاہو بھی شامل تھے۔

............

242