اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

12 مئی 2021

1:41:14 PM
1140308

دینی مرجعیت فلسطینیوں کی استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے: آیت اللہ سیستانی

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے فلسطین میں جاری جھڑپوں کے تعلق سے آج ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سیستانی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دینی مرجعیت ایک بار پھر فلسطین کی سربلند قوم کو غاصبوں کے مقابلے میں ان کی جراتمندانہ استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلسطینیوں کو قدس سے بے دخل کرنے کے درپے ہیں۔

سید علی سیستانی کے بیان میں مزید آیا ہے کہ دینی مرجعیت دنیا کی تمام حریت پسند اقوام کو دعوت دیتی ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کیلئے ان کی مدد و حمایت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جو شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، بےشک غاصبوں اور جارحین کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کا مظہر ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملت فلسطین اپنے غصب شدہ سرزمیںوں کے تعلق سے گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے چاہے اسے اس راہ میں کتنی ہی قربانی دینی پڑے۔

بیان کے آخر میں فلسطینيوں کی فتح و کامرانی کی دعا کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲