اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

9 مئی 2021

6:04:57 PM
1139315

مسجد الاقصیٰ پر صہیونیت کی اجارہ داری قبول نہیں

اہل بیت(ع) ایسوسی ایشن پرتگال کی جانب سے عالمی یوم القدس انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد

علامہ سید علی رضا رضوی نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے گفتگو کی ان کاکہنا تھا کہ بیت المقدس تمام ادیان کی مشترکہ عبادت گاہ ہے جس پر ہر مذہب کے فرد کا حق ہے کسی خاص مذھب یا صہیونیت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کی جائے گی۔

اہل بیت(ع) ایسوسی ایشن پرتگال نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا جس میں کئی ممالک سے سماجی و مذھبی شخصات نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء یورپ کے سربراہ علامہ سید علی رضا رضوی نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے گفتگو کی ان کاکہنا تھا کہ بیت المقدس تمام ادیان کی مشترکہ عبادت گاہ ہے جس پر ہر مذہب کے فرد کا حق ہے کسی خاص مذھب یا صہیونیت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کی جائے گی۔

پرتگال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر مرتضی دامن پاک جامی نے عالمی یوم القدس سیمینار سے خطاب کیا انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے باشندوں کو انکی پہلے والی حالت جو کہ انکی خودمختاری کا سبب ہے کو پلٹایا جائے اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم فلسطینوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

رابی ایرن کوہن آرتھوڈوسک یہودی رہنما (لندن) نے عالمی یوم القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب مسلمان ممالک کی مسئلہ فلسطین پر حمایت میں واضح کمی کے سبب آج مسئلہ فلسطین کا حل سست روی کا شکار ہو گیا ہے عرب مسلم ممالک کو چائیے کہ مظلوم فلسطینوں کی ہر طرح سے مدد و حمایت کریں تاکہ وہ اس مشکل سے نکل سکیں۔

فادر فرینک گیلی پرسیٹ آف کلیسا (لندن) نے عالمی یوم القدس سیمینار میں شرکت کی اور انکا کہنا تھا کہ یوروشلم عیسائیت کی عظیم عبادتگاہ میں سے ہے جو کہ صہیونیت کے ظلم و بربریت کا شکار ہے جس سے ہر مذہب کے افراد متاثر ہو رہے ہیں اس ظلم کے خلاف سب کو اکٹھا ہو کر آواز اٹھانی چائیے

مسعود شجرہ چیئرمین آی ایچ آر سی (لندن) نے عالمی یوم القدس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی آج ہر طرح کی سہولیات سے محروم ہیں جو باقی دنیا کو دستیاب ہیں جیسے کرونا ویکسینیشن کو فلسطنیوں کی پہنچ سے دور رکھا گیا ہے اس طرح کی زیادتیوں پر دنیا کو آواز اٹھانی چائیے۔

خالد قدومی فلسطینی رہنما نے عالمی یوم القدس سمینار میں شرکت کی انکا کہنا تھا کہ فلسطین کی مقاومتی تحریکوں کی یکجہتی ہی صہیونیت سے نجات کا باعث ہے ۔

ڈاکٹر فواد ایزدی بین الاقوامی تجزیہ نگار تہران یونیورسٹی نے عالمی یوم القدس سمینار میں گفتگو کی انکا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو اسرائیل کی ناجائز حکومت کی پشت پناہی سے اجتناب کرنا چائیے تاکہ مظلوم فلسطینوں کو انکا حق مل سکے۔

علامہ قیصرعباس آف امریکہ نے عالمی یوم القدس سیمینار سے خطاب کیا انکا کہنا تھا کہ تمام ادیان الہی کو ایک ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہیے۔

اس موقع پر اہل بیت(ع) ایسوسی ایشن کے سربراہ مستحسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطین کی آواز اٹھانا ہمارا دینی و مذھبی فریضہ ہے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مسلم ممالک کو عالمی سطح پر یکجا ہو کر آواز اٹھانی چاہیے جس کے مثبت ثمرات دیکھنے کو ملیں گے اسی طرح قائداعظم اور امام خمینی جیسے عظیم رہنماؤں کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا فلسطینی مسلمانوں کے درد کو اپنا درد سمجھنا ہے جو ہمارے لیے اسوہ ہے
پروگرام میں موجود تمام شرکاء نے منتظمین القدس سیمینار اور اہل بیت(ع) ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور عظیم کانفرس کے انعقاد پر مبارکباد دی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲