اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : abna
ہفتہ

1 مئی 2021

7:49:28 AM
1136531

رہبر انقلاب اسلامی کل بروز اتوار براہ راست قوم سے خطاب کریں گے

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل بروز اتوار 2 مئی کو یوم معلم کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اس خطاب کو کل اتوار کی شام ایران کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ، پاکستان کے 6:30 بجے اور ہندوستان کے 7 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم کا نام دیا گیا ہے۔ اس روزکو ان سے منسوب کرنے کا مقصد ان کے مقام اور مرتبے کومزید بلند کرنا اور ان کی علمی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲