اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

27 اپریل 2021

11:04:25 AM
1135419

آیت اللہ مکارم شیرازی کو سلامتی کے ساتھ ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا

آیت اللہ مکارم شیرازی کو صحتیابی کے بعد تہران سے قم منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی جو چند روز قبل جسمانی نقاحت کی وجہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں بھرتی کئے گئے تھے کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی ماہ مبارک کے شروع میں جسمانی کمزوری اور دیگر کسی بیماری کی وجہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں بھرتی کئے گئے تھے متعلقہ ڈاکٹروں نے ان کی عمومی صحت کو بہتر بتایا ہے اور موصوف کو آج تہران سے واپس قم اپنے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲