اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

20 اپریل 2021

12:16:29 PM
1133243

آیت اللہ مکارم شیرازی کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن

دفتر کے عہدیدار نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مرجع تقلید کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کے عہدیدار "علی دولتمند" نے مرجع تقلید کی جسمانی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ مکارم شیرازی کا ایک مختصر آپریشن کئے جانے کے بعد اب ان کی مجموعی حالت اچھی ہے اور آپ روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مرجع تقلید کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ آیت اللہ مکارم شیرازی کی طبیعت گزشتہ ہفتے کافی ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں تہران کے ایک ہستپال میں بھرتی کر دیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲