اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
منگل

20 اپریل 2021

10:43:58 AM
1133192

یونان میں تارکین وطن کو زندہ جلانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

یونان نے تارکین وطن کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کی انتہا کرتے ہوئے انہیں زندہ جلا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے نے یونانی اہلکاروں کی طرف سے تارکین وطن کو زندہ جلانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

وزیر داخلہ نے لکھا کہ تارکین وطن کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا عمل یورپ کی زیرنگرانی قتل عام کے مترادف ہے۔

تارکین وطن کی کشتی کو ترکی کی جانب جبری طور پر دھکیلا گیا تھا، جس کے بعد ترک کوسٹ گارڈ نے فوری آپریشن کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بچا لیا۔

تارکین وطن نے بتایا کہ یونانی اہلکاروں کی جانب سے ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی اور زبردستی ترکی کی جانب جانے پر مجبور کیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲