اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
منگل

30 مارچ 2021

6:11:22 PM
1127661

موزمبیق کے ایک شہر پر داعش کا قبضہ

داعش دہشتگرد گروہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے افریقی ملک موزمبیق کے شمالی شہر پالما پر قبضہ کر لیا ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ نے گذشتہ بدھ سے شہر پالما پر حملہ شروع کیا تھا اور اب اس نے اس شہر پر قبضہ کر لینے کا دعوی کیا ہے۔

اس سے قبل رویٹرز نیوز ایجنسی نے موزمبیق کی وزارت دفاع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ مسلح عناصر نے گیس کے ذخائر کے حامل ایک چھوٹے شہر پالما پر حملہ کردیا ہے اور اس حملے میں دسیوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

پالما شمالی موزمبیق میں واقع ایک ساحلی شہر ہے جو گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے اور فرانس کی ٹوٹل کمپنی اس علاقے کا تیل اور گیس نکالنے کے لئے تنصیبات لگا رہی ہے ۔

انتہا پسند اور دہشتگرد گروہ، سن دوہزار سترہ سے ہی موزمبیق کے کابودلگادو علاقے کے شہروں اور دیہاتوں پر حملے کر رہے ہیں اور اب تک سیکڑوں لوگوں کو ہلاک کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنی جان بچا کر علاقے کو چھوڑ چکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲