اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

30 مارچ 2021

2:11:09 PM
1127607

شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے ہونے والے پرامن مظاہرے پر نائیجیرین پولیس کا حملہ، ایک شہید کئی زخمی+ تصاویر

پولیس کی براہ راست فائرنگ کے دوران ایک شیعہ نوجوان "محسن جعفر (مینا) شہید ہو گئے جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع)نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیرین پولیس نے شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے ہونے والے شیعوں کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر حملہ کر کے ایک شخص کو شہید اور کئی کو زخمی کر دیا ہے۔
گزشتہ روز ۲۹ مارچ ۲۰۲۱ بروز سموار کو امام زمانہ (عج) کے یوم ولادت کے موقع پر نائیجیریا میں شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ کی رہائی کے لیے اس ملک کے شیعوں نے دار الحکومت ابوجا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ شروع کر دی اور آنسو گیس کی شلیک کے ذریعے مظاہرین کو تتربتر کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کی براہ راست فائرنگ کے دوران ایک شیعہ نوجوان "محسن جعفر (مینا) شہید ہو گئے جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲