اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
جمعرات

18 مارچ 2021

12:58:25 PM
1124437

امریکہ کے خفیہ اداروں سے مل کر بلغاریہ میں جعلی ڈالر چھاپنے والی یونیورسٹی

جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان قبضے میں لیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین کے رکن ملک بلغاریہ کے حکام  کے مطابق امریکہ کے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر یورو اور ڈالر چھاپنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

 دونوں ممالک کی مشترکہ ٹیموں نے دارالحکومت صوفیہ کی ایک یونیورسٹی میں خفیہ طور پر قائم پرنٹنگ پریس پر چھاپا مارا اور2افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس دوران وہاں سے  جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

عدالتی حکام کے بیان کے مطابق چھاپے کے دوران 40 لاکھ مالیت کے جعلی امریکی ڈالر اور 63لاکھ جعلی یورو قبضے میں لیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲