اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

14 مارچ 2021

12:07:34 PM
1123252

برطانیہ میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں اغوا اور قتل کے واقعے پر خواتین میں سراسیمگی

سارہ ایورراڈ کے اغوا اور قتل کے الزام میں پولیس اہل کار کی عدالت میں پیشی ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک پولیس اہلکار، غوا اور قتل کے الزام کے بعد پہلی بارعدالت میں پیش ہوا۔

اس مجرمانہ واقعے سے برطانیہ میں خواتین کی سکیورٹی سے متعلق بہت زیادہ تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

لندن پولیس کے ایک اہلکار پرایک خاتون کے اغوا اور قتل کا الزام  ہے۔ اس واقعے نے پورے برطانیہ میں خواتین کے تحفظ کے بارے میں خوف و تشویش پھیلا دی ہے۔

 پولیس اہلکار وین کوزینس  پر 33 سالہ سارہ ایورراڈ  کے اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ سارہ 3 مارچ کی شب جنوبی لندن میں ایک دوست سے ملاقات کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی کہ راستے ہی سے وہ غائب ہو گئی ۔

 گذشتہ بُدھ کو اُس کی باقیات جنوب مشرقی انگلینڈ سے 50 کلومیٹر دور جنگلوں سے برآمد ہوئیں۔

سارہ کے اس انتہائی پُراسرار اغوا اور قتل کے بعد سے پورے ملک میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲