اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

10 مارچ 2021

2:12:41 PM
1122231

رہبر انقلاب اسلامی عید بعثت کی مناسبت سے براہ راست خطاب کریں گے

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل بروز جمعرات 11 مارچ کو 27 رجب المرجب کو عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق دوپہر12بجکر 30 منٹ پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲