اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

5 مارچ 2021

8:17:22 AM
1120739

آیت اللہ مکارم شیرازی: جناب ابوطالب (ع) کی یاد میں علمی سیمینار کا انعقاد عالم اسلام کی بڑی خدمت ہے

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جناب ابوطالب کی شخصیت کو متعارف کروانا خصوصا نسل جوان کے لیے بہت ضروری ہے کہا: میڈیا کے ذریعے، ثقافتی اور ہنری امور کے ذریعے اور سینما اور ٹیلی ویژن کے ذریعے آپ کی شخصیت کو پہچنوانا ہماری ذمہ داری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے عہدیداران کی آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے ساتھ ہوئی ملاقات میں موصوف نے کانفرنس کے حوالے سے انجام دئے گئے امور اور علمی سرگرمیوں کی رپورٹ ملاحظہ کرنے کے بعد اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: بحمد اللہ جناب ابوطالب علیہ السلام کے بارے میں ایک وسیع کام انجام پایا ہے اور یہ فعالیتیں باقیات الصالحات میں شمار ہوں گی اور ہمیشہ باقی رہیں گی اور فرصت طلب اور متعصب افراد کو بے ہتھیار کر دیں گی۔
موصوف نے جناب ابوطالب کی مظلومیت کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جناب ابوطالب (ع) امیر المومنین علی علیہ السلام کی وجہ سے مظلوم واقع ہوئے، اور کہا: وہ افراد جو امیر المومنین علی علیہ السلام کے ساتھ دشمنی رکھتے تھے وہ من گھڑت باتوں اور روایتوں کے ذریعے ہمیشہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ جناب ابوطالب (ع) کے چہرے کو داغدار کریں اور انہیں سوشلسٹ پہچنوائیں اور اس کی وجہ صرف علی علیہ السلام سے دشمنی تھی۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جناب ابوطالب کی شخصیت کو متعارف کروانا خصوصا نسل جوان کے لیے بہت ضروری ہے کہا: میڈیا کے ذریعے، ثقافتی اور ہنری امور کے ذریعے اور سینما اور ٹیلی ویژن کے ذریعے آپ کی شخصیت کو پہچنوانا ہماری ذمہ داری ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے جناب ابوطالب کی یاد میں علمی تقریب کے انعقاد کو عالم اسلام خصوصا تشیع کے لیے ایک بڑی خدمت سے تعبیر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آپ واقعی اور حقیقی معنیٰ میں مومن تھے، انہوں نے کہا: اس کانفرنس میں ہونے والی گفتگو اور انجام پانے والی تمام دیگر فعالیتیں مدلل اور معتبر منابع و مآخذ پر مبنی ہوں تاکہ متعصب اور بدنیت افراد کے بہانوں کا سد باب ہو سکے۔

..............

242