اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
منگل

23 فروری 2021

8:05:21 PM
1118304

امریکہ کے خوف سے جنوبی کوریا معاہدے کے دوسرے دن ہی پاسا پلٹ گیا

ایران کے تقریبا سات ارب ڈالر اس وقت جنوبی کوریا کے بینکوں میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ایران کے اربوں ڈالر کے جو اثاثے ہمارے یہاں موجود ہیں ان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہی تہران کو واپس کیا جا سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب کل پیر کے روز ایران کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جنوبی کوریا میں بلاک کئے گئے ملک کے اثاثے کو واپس لانے یا اس کے استعمال کے بارے میں معاہدہ ہوا ہے۔

یہ معاہدہ پیر کے روز تہران میں جنوبی کوریا کے سفیر اور ایران کے سینٹرل بینک کے گورنر کے درمیان ہوئی نشست میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے تقریبا سات ارب ڈالر کے اثاثے اس وقت جنوبی کوریا میں ہیں جو امریکی پابندیوں کی وجہ سے واپس نہيں آ پا رہے ہیں۔

جنوبی کوریا اب یہ کہہ رہا ہے کہ ملک میں موجود ایران کے اربوں ڈالر کی واپسی کے بارے میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی عدالت انصاف آئی سی جی پہلے ہی امریکا کی جانب سے ایران پر عالمی دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تہران سے اپنے سیل اکاونٹس بحال کرنے کے لئے کہہ چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲