اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

20 فروری 2021

8:02:21 AM
1117011

آیت اللہ فیاض کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے

آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاض کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاض کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چند روز قبل آیت اللہ فیاض میں کورونا کی علامتیں دکھائی دی گئیں جس کے بعد کورنا ٹیسٹ کیا گیا اور ڈاکٹروں نے آپ کو کورونا سے متاثر پایا۔
موصوف کے دفتر سے نزدیک ذرائع نے "نون" خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ فیاض کی عمومی حالت بہتر ہے اور آپ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲