اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

26 جنوری 2021

7:46:45 PM
1109546

نائیجیرین پولیس کے ہاتھوں ایک اور شیعہ نوجوان شہید+ تصاویر

نائجیرین پولیس کی طرف سے ہونے والی فائرنگ میں ایک اور شیعہ نوجوان شہید ہو گیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر نائجیرین پولیس کی طرف سے ہونے والی فائرنگ میں ایک اور شیعہ نوجوان شہید ہو گیا ہے۔
اس فائرنگ میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں اور ایک شیعہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نائجیریا کی پولیس نے ایسے حال میں مظاہرین پر فائرنگ شروع کر دی جب وہ اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔
شیخ زکزاکی کے مقدمے کی سماعت جو آج ہونا تھی وہ 8 مارچ 2021 کو ملتوی کر دی گئی ہے۔


خیال رہے کہ شیخ زکزاکی دسمبر 2015 سے غیر قانونی طور پر قید ہیں اور گزشتہ عدالتوں میں دئے گئے ان کی رہائی کے حکم کے باوجود نائیجیریا کی فوج نے انہیں رہا نہیں کیا۔
شیخ زکزاکی کی اہلیہ جو شوہر کے ساتھ جیل میں قید ہیں کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں اور عدالت کے حکم سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲