اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

24 جنوری 2021

4:30:55 PM
1108755

برونڈی کے شیعہ فعال مبلغ "شیخ ابراہیم کیکومو" کا انتقال

سوڈان سے واپس جانے کے بعد اسلامی فرقوں خصوصا مذہب اہل بیت (ع) کے بارے میں مطالعہ کرنے کے نتیجے میں ۱۹۹۰ میں شیعہ مذہب اختیار کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقی ملک "برونڈی" کے شیعہ مبلغ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم کیکومو چند روز قبل دار فانی کو الوداع کہہ گئے۔
مرحوم شیخ ابراہیم کیکومو ۱۹۶۴ میں برونڈی کے شہر "رومگہ" میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی اور ثانوی تعلیم انہوں نے اپنے آبائی وطن میں حاصل کی اور ڈپلامہ حاصل کرنے کے بعد "مدرسہ الثقافہ الاسلامیہ" میں دینی علوم حاصل کرنا شروع کیا۔ اس مدرسہ سے فارح التحصیل ہونے کے بعد سوڈان کا سفر کیا اور اعلیٰ تعلیم اس ملک میں حاصل کی۔
سوڈان سے واپس جانے کے بعد اسلامی فرقوں خصوصا مذہب اہل بیت (ع) کے بارے میں مطالعہ کرنے کے نتیجے میں ۱۹۹۰ میں شیعہ مذہب اختیار کر لیا۔
بعد از آں انہوں نے اپنے ملک میں شیعہ مذہب کی تبلیغ کا آغاز کیا اور اپنے دوستوں کے تعاون سے ۱۹۹۹ میں شیعہ اثنی عشری انسٹی ٹیوٹ قائم کیا۔
مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم کیکومو کو ۲۰۰۴ میں شیعہ اثنیٰ عشریہ علماء کونسل برونڈی کا چیئرمین منتخب کیا گیا نیز انہوں نے موسسہ اہل البیت(ع) کی سربراہی بھی سنبھال لی۔
کئی سالوں تک اس میدان میں سرگرمیاں انجام دینے کے بعد آخر کار ۱۹۱۹ میں ہیپاٹائٹس c کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔
یہ شیعہ اور فعال مبلغ آخر کار ۱۳ جنوری ۲۰۲۱ کو دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ خدا انہیں غریق رحمت کرے اور جوار ائمہ میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین۔
..............

242