اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

22 جنوری 2021

8:25:09 PM
1108234

شیخ زکزاکی کی زوجہ جیل میں کورونا کا شکار ہو گئیں

شیخ ابراہیم زکزاکی کے تنہا باقی ماندہ بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے جیل میں اپنے والدین کی دردناک حالت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محترمہ "زینت ابراہیم زکزاکی" جو پانچ سال سے اپنے شوہر کے ساتھ غیر قانونی طور پر "کاڈونا" کی جیل میں بند ہیں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کے تنہا باقی ماندہ بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے جیل میں اپنے والدین کی دردناک حالت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔
انہوں نے چند روز قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: چھے روز قبل میرے والدین کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا جبکہ وہ بخار اور بدن درد کی حالت میں تھے اور ان کی سونگھنے کی قوت بالکل متاثر ہو چکی ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کا کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی والدہ کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔
محمد زکزاکی نے مزید کہا کہ میں نے جب سنا کہ ماں کو کورونا ہو گیا ہے تو مجھے ڈاکٹروں کی بات پر پورا یقین ہو گیا چونکہ ان کی حالت انتہائی نازک ہو چکی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میری ماں زینت ابراہیم کو ہسپتال میں بھرتی کیا جانا چاہیے کہا: ابھی تک انہیں ہسپتال نہیں لے جایا گیا ہے اور حتیٰ ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھی اس جیل میں علاج کرنے پر اذیت کی جا رہی ہے لہذا میرے پاس سوائے شور و غل مچانے کے کوئی چارہ نہیں ہے۔
شیخ زکزاکی کے بیٹے نے مزید کہا کہ میری ماں سالہا سال سے گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہیں اور اسی حالت میں گزشتہ پانچ سال سے جیل میں بند ہیں۔