اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

27 دسمبر 2020

8:13:53 PM
1100242

آیت اللہ وحید خراسانی: ایام فاطمیہ کو بہترین انداز میں منایا جائے

ماہرین طب کی جانب سے بتائے گئے صحت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام میں مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے کورونا وائس میں ایام فاطمیہ کی مجالس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ماہرین طب کی جانب سے بتائے گئے صحت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام میں مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔

مرجع تقلید نے کہا کہ ایام فاطمیہ میں مجالس عزا کا سلسلہ نہیں رکنا چاہیے بلکہ بہترین انداز میں انجام پانا چاہیے لیکن علم طب کے متخصصین کے بتائے ہوئے اصول صحت کی رعایت کرنا بھی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲