اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
منگل

22 دسمبر 2020

8:04:40 PM
1098611

امریکہ کے ایران مخالف رویے کو شکست کا سامنا: روس

پولیانسکی نے امریکہ کے ان اقدامات کو غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کیخلاف کسی قرارداد کی منظوری کی پوری کوشش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں تعینات روسی مشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی رویے کو شکست کا سامنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیجانب سے اپنے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ بھی امریکی غیر تعمیری پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار "دیمیتری پولیانسکی" نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور قرارداد 2231 سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس اجلاس میں جون کے مہینے سے ایران کیخلاف امریکی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہر قیمت پر ایران کیخلاف دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

پولیانسکی نے امریکہ کے ان اقدامات کو غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کیخلاف کسی قرارداد کی منظوری کی پوری کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران سے متعلق اقوام متحدہ کی منسوخ شدہ پابندیوں کے از سر نو نفاذ کا دعوی کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا خیال تھا کہ وہ ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے سارے مسائل کا حل کر سکتے ہیں حالانکہ ان کی کوششوں کو شکست کا سامنا ہوا۔

پولیانسکی نے ایران کیخلاف پابندیوں کا از سر نو نفاذ اور اسنپ بیگ میکنزم کے استعمال سے متعلق امریکی ناکام کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران کے ووٹوں سے امریکی پالیسی کو شکست کا سامنا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کیلئے ضروری اقدام یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اپنے کیے گئے وعدوں پر پوری طرح عمل کرے۔

پولیانسکی نے کہا کہ قرارداد 2231 شیڈول کے مطابق نافذ کیا جا رہا ہے اور ہم پابندیوں کے از سر نو نفاذ کیلئے امریکی دعوے کو ناجائز سمجھتے ہیں جیسے کہ سلامتی کونسل کے دوسرے 13 اراکین اسے ناجائز سمجھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲