اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
منگل

22 دسمبر 2020

4:07:57 PM
1098532

روس نے یورپی ممالک کے سفیروں کو خبردار کر دیا

روس کی وزارت خارجہ نے کئی یورپی ملکوں کے سفیروں کو طلب کر کے، ماسکو پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی، فرانس اور سوئیڈن سمیت متعدد یورپی ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے واضح کیا گیا ہے کہ روس ان پابندیوں کا مناسب جواب دے گا۔  

یورپی یونین اور برطانیہ نے گزشتہ ہفتے ایک روسی شہری الیکسی ناوالنی سے متعلق زہر خورانی کیس میں چھے روسی عہدیداروں اور تحقیقی ادارے کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روسی نژاد ڈبل ایجنٹ الیکسی ناوالنی کو جنہیں یورپ والے روس مخالف رہنما قرار دیتے ہیں، چند برس قبل برطانیہ میں زہر دے دیا گیا تھا۔

یورپی حکام نے روس پر زہر خورانی کا الزام عائد کیا تھا جسے روس نے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ روسی حکام نے یورپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲