اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

28 نومبر 2020

2:56:06 PM
1090248

شہید محسن فخری زادے کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

ملک کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان جناب ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو جرائم پیشہ شقی القلب دھشتگردوں نے شہید کیا اس کم نظیر علمی شخصیت نے اپنی قیمتی جان عظیم اور جاودانی سائنسی ترقی کی خاطر اللہ کی راہ میں پیش کردی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادے کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
رہبر انقلاب کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملک کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان جناب ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو جرائم پیشہ شقی القلب دھشتگردوں نے شہید کیا اس کم نظیر علمی شخصیت نے اپنی قیمتی جان عظیم اور جاودانی سائنسی ترقی کی خاطر اللہ کی راہ میں پیش کردی اور اللہ کی جانب سے ان کا بہترین اجر شہادت کا اعلی مقام انہیں نصیب ہوا- دو اہم باتوں کو تمام ذمہداران حضرات اپنی سرگرمیوں اور کاموں کا حصہ قرار دیں؛ ایک اس دھشتگردانہ کاروائی کی چھان بین کریں اور اس کے انجام دینے والوں اور حکم دینے والوں کو سخت سزا دیں اور ان سے یقینی طور پر انتقام  لیں۔ دوسری بات شہید کی سائنسی اور فنی کاوشوں کو ان تمام شعبوں میں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں جن میں شہید مصروف تھے۔ میں شہید کے معزز گھرانے، ملک کے علمی معاشرے اور شہید کے دوستوں اور شاگردوں کو، ان کی شہادت پر تبریک اور اس عظیم نقصان پر تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای

.............

242