اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

25 نومبر 2020

3:48:28 PM
1089337

ڈاکٹر کلب صادق نقوی کے انتقال پرملال پر آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کا تعزیتی پیغام

وہ شخصیت جس نے اپنی انتھک کوششوں سے شیعوں پر بڑا احسان کیا۔ میں بہت قریب سے ان کے ساتھ رابطے میں تھا اور انہیں ایک متعہد، متواضع، زاہد، پارسا اور مجاہد شخص کے عنوان سے جانتا ہوں وہ اپنے اخلاق حسنہ کے ذریعے لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ کے نائب سربراہ اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی کے انتقال پرملال پر عالم تشیع کے مرجع تقلید شیخ الفقہا آیت اللہ العظمیٰ "لطف اللہ صافی گلپائیگانی" نے تعزیتی پیغام دیا ہے۔
موصوف کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُونَ
ممتاز دانشمند، قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات کو پھیلانے اور عام کرنے والے ذریت رسول ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
وہ شخصیت جس نے اپنی انتھک کوششوں سے شیعوں پر بڑا احسان کیا۔ میں بہت قریب سے ان کے ساتھ رابطے میں تھا اور انہیں ایک متعہد، متواضع، زاہد، پارسا اور مجاہد شخص کے عنوان سے جانتا ہوں وہ اپنے اخلاق حسنہ کے ذریعے لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرتے تھے۔ اس عظیم المرتبت عالم کے نقصان پر ہندوستان کے علمی اور دینی معاشرے، معزز نقوی خاندان اور مرحوم کے عقیدت مندوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں، اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خداوند عالم سے دعا مانگتا ہوں۔
۹ ربیع الثانی ۱۴۴۲ ھ ق
لطف اللہ صافی

................

242