اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

20 نومبر 2020

8:29:33 PM
1087856

آیت اللہ مدرسی یزدی کا جسد خاکی حرم حضرت معصومہ(س) میں سپرد خاک کر دیا گیا+ تصاویر

حوزہ علمیہ قم کے استاد آیت اللہ العظمیٰ مدرسی یزدی کے جسد خاکی کو مختصر تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حوزہ علمیہ قم کے استاد آیت اللہ العظمیٰ مدرسی یزدی کے جسد خاکی کو مختصر تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر تک تشییع جنازہ کے بعد مرحوم آیت اللہ مدرسی یزدی کو حرم مطہر میں سپرد خاک کر دیا گیا، علماء، مراجع عظام کے نمایندوں اور عوام نے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید صالح مدرسی یزدی نے آیت اللہ مدرسی یزدی کی نماز جنازہ ادا کی۔
خیال رہے کہ آیت اللہ سید عباس مدرسی یزدی دو روز قبل ۷۸ سال کی عمر میں عارضہ قلبی کی بنا پر دار فانی سے چل بسے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲