اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

11 نومبر 2020

2:57:44 PM
1085451

قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام

مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
موصوف کے پیغام کا ترجمہ کچھ یوں ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید نیاز نقوی (رحمۃ اللہ علیہ) کے انتقال کی خبر سے دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم نے پاکستان میں دین اسلام کی سربلندی اور ثقافت اہل بیت(ع) کی ترویج کے لیے انتھک کوششیں کی اور نمایاں اثرات باقی چھوڑے۔
اس دکھ بھرے نقصان پر پاکستان کے عوام، حوزات علمیہ اور علماء نیز اہل خانہ اور بالخصوص مرحوم کے بھائی حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید ریاض نقوی کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ خداوند عالم مرحوم کی روح کو غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر و اجر فراواں عنایت فرمائے۔
قم، ناصر مکارم شیرازی
۲۲ ربیع الاول ۱۴۴۲

............

242