اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

5 نومبر 2020

8:21:22 PM
1083824

علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت پر آیت اللہ نوری ہمدانی کا تعزیتی پیغام

حجۃ الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے تعزیتی پیغام دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے تعزیتی پیغام دیا ہے۔
تعزیتی پیغام کے متن کا ترجمہ
بسم الله الرحمن الرحیم
انالله و انا الیه راجعون
آیت اللہ الحاج سید ریاض حسین نقوی دامت افاضاتہ
سلام علیکم بما صبرتم
دانشور عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید نیاز حسین نقوی رحمت اللہ علیہ کے انتقال کی خبر غم و افسوس کا باعث بنی۔
اس خدمتگزار عالم دین نے اپنی پربرکت زندگی کو اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو فروغ دینے میں گزار دیا اور اس راہ میں اپنے لیے باقیات الصالحات چھوڑے۔
میں مرحوم کے انتقال پر آپ، مرحوم کے عقیدت مندوں اور قرابتداروں خصوصا پاکستان کے عوام کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور اولیائے الہی کے ساتھ حشر و نشر کی دعا کرتا ہوں۔
۱۸ ربیع الاول ۱۴۴۲
قم مقدسہ
حسین نوری ہمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲