اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
بدھ

4 نومبر 2020

3:24:40 PM
1083495

رہبر انقلاب نے 3789 قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کی درخواست منظور کر دی

ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "ابراہیم رییسی" نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نبی اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 3 ہزار 780 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "ابراہیم رییسی" نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 3 ہزار 780 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲