اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

28 اکتوبر 2020

8:23:48 PM
1081768

فرانسیسی صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے بعد رہبر انقلاب کا فرانس کے جوانوں کے نام خط

اپنی صدر سے سوال کرو کہ کیوں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی حمایت کر تے ہیں اور اسے اظہار رائے کی آزادی کا نام دیتے ہیں؟ کیا اظہار رائے کی آزادی کا مطلب توہین کرنا، وہ بھی نورانی اور مقدس ہستیوں کی؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے صدر امینوئل میکرون کی جانب سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی پر مبنی خاکوں کی حمایت میں بیان دئے جانے اور اس واقعے پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصے کی لہر پھیل جانے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرانس کے نوجوانوں کو مخاطب کرکے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

بسمہ تعالی
فرانس کے جوانو!
اپنے صدر سے سوال کرو کہ کیوں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی حمایت کر تے ہیں اور اسے اظہار رائے کی آزادی کا نام دیتے ہیں؟ کیا اظہار رائے کی آزادی کا مطلب توہین کرنا، وہ بھی نورانی اور مقدس ہستیوں کی؟
کیا یہ احمقانہ کام اس عوام کے شعور کی توہین نہیں جنہوں نے انہیں صدر کے طور پر چنا ہے؟
ان سے یہ بھی سوال کرو کہ ہولوکاسٹ کے بارے میں تردید جرم کیوں ہے؟ اور اگر کسی نے اس بارے میں کچھ لکھا تو اسے جیل بھیج دیا جائے، لیکن پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے پر کوئی روک نہیں؟

سید علی خامنہ ای

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲