اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

21 اکتوبر 2020

12:42:58 PM
1079925

مولوی محمد اسحاق مدنی: آیت اللہ تسخیری کی شخصیت کا کوئی بدل نہیں

مولوی اسحاق مدنی نے کہا کہ آیت اللہ تسخیری نے اتحاد بین المسلمین کے لیے گرانقدر منصوبے پیش کئے اور دنیا کے بہت سارے اصلاح پسند اور اہل فکر افراد ان کے منصوبوں کی قدر کرتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ تسخیری کا امت اسلام میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے لیے دل جلتا تھا۔ مرحوم اپنے تمام وجود سے عالم اسلام کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کرتے تھے وہ اپنے دور کے عظیم سرمایہ اور قابل قدر شخصیت تھے۔
یہ بات مولوی محمد اسحاق مدنی نے گزشتہ شب منگل کو "بعثہ رہبری" کی جانب سے آیت اللہ تسخیری کی شخصیت پر منعقدہ ویبنار میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تقریبا ۳۰ سال پہلے آیت اللہ تسخیری سے آشنا ہوا اس دوران مختلف اوقات میں مختلف کانفرنسوں میں مرحوم کے ساتھ رہا، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آیت اللہ تسخیری نے کبھی معمولی سے کمزوری اپنے عقائد میں ظاہر نہیں کی۔
مولوی اسحاق مدنی نے کہا کہ آیت اللہ تسخیری نے اتحاد بین المسلمین کے لیے گرانقدر منصوبے پیش کئے اور دنیا کے بہت سارے اصلاح پسند اور اہل فکر افراد ان کے منصوبوں کی قدر کرتے تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آیت اللہ تسخیری کے مشن کو زندہ رکھنا اور اسے عملی جامہ پہنانا ہماری ذمہ داری ہے اور جو بھی افراد اس راہ میں قدم رکھنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ مرحوم کی کتابوں اور ان کے افکار اور اخلاق کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ آیت اللہ تسخیری کے نقش قدم پر چل کر ایران اور عالم اسلام میں یکجہتی پیدا کی جا سکتی ہے اور عالم اسلام کو ان برے حالات سے نجات دلائی جا سکتی ہے، آیت اللہ تسخیری جیسی شخصیات کا بدل بہت مشکل ہے۔

............

242